پاکستانی خبریں

ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش

پاک فضائیہ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔

سات ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی قبر پر ان کے عزیزواقارب اور فضائیہ کے افسران نے حاضری دی۔

شہید پائلٹ راشد منہاش نشان حیدر کے مزار پر فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی ۔

ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ عباس گھمن سمیت فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

اس موقع پر ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ عباس گھمن نے کہا کہ نشان حیدر پانے والے راشد منہاس نے وطن کے لیے جان قربان کی اور پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خودمختاری اور دفاع کیلئے ہم ہروقت تیارہیں، ایئرچیف

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، اسی فورس کے جانبازوں نے 1965 کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جرأت و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

Related Articles

Back to top button