پاکستانی خبریں

کراچی کے لیے سب کو اس کا قرض اتارنا ہوگا: اسدعمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے سب کو اس کاقرض اتارنا ہوگا، حقائق مسخ اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کے لیے حقائق کو مسخ کرکے نہ بتایا جائے، وزیراعلیٰ مثبت انداز میں چل رہے ہیں، امید ہے ان کی قیادت مثبت رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سارے منصوبوں کو مکمل کرانے کے لیے سب سیاست الگ رکھیں، سب ایک پلیٹ فارم پر آکر کراچی کے مسائل کے حل پرکام کریں، پرسوں کراچی کے مسائل کے حل پرغور کررہے تھے، ایک بحث کی صورتحال ہوئی کہ کون زیادہ پیسے لگا رہا ہے، ہم نے ایک بات طےکرلی کہ نہیں بتانا کہ کون کتنے پیسے لگارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اب کل سے سوشل میڈیا پر بات ہونے لگی کہ وفاق کم پیسے لگا رہا ہے، بلاول بھٹو کا ویڈیو کلپ سامنے آیا کہ وفاق صرف300ارب لگا رہا ہے، ہم نے ضروری سمجھا کہ صورتحال سے سب کو آکاہ کردیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم جوبات کمرے میں کرتےہیں وہی سب کے سامنے کرتے ہیں، پرسوں منصوبوں کی فہرست اور ذمےداریاں رکھی گئی تھیں، 62فیصد فنڈنگ وفاق اور38فیصدصوبے کی رکھی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھےسارےپاکستان سے پیغامات آرہے ہیں کہ کراچی کےلیےکچھ کریں، کامیابی تب ہی ہوگی جب ریاستی ادارے، صوبائی اور وفاق اتفاق کریں۔

Related Articles

Back to top button