پاکستانی خبریں

سندھ حکومت کا اہم فیصلہ، تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات

سندھ کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دیے گئے۔

 سندھ کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز کراچی میں افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا تھا۔

جن اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے ان میں حیدرآباد، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، دادو، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، شہید بے نظیر آباد شامل ہیں۔

دیگر اضلاع میں سانگھڑ، نوشہروفیروز، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں شامل ہیں جہاں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکریٹری بلدیات سندھ افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹر کراچی تعینات کیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کراچی کو وہ ایڈ منسٹریٹر دیا جائے گا جو عوام کی خدمت کرے گا۔ خیال رہے کہ افتخار شلوانی کئی برس تک کمشنر کراچی رہے ہیں، تاہم وہ دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ بھی حل نہ کر سکے۔

ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے افتخار شلوانی کا اچھا انتخاب کیا ہے، امید ہے افتخار شلوانی کراچی کے لیے اچھے ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button