افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹر کراچی تعینات، نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائےگا

سیکریٹری بلدیات سندھ افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹر کراچی تعینات کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق سیکریٹری بلدیات سندھ افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹر کراچی بنایا گیا ہے اور تعیناتی کانوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائےگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے افتخار شلوانی کا اچھا انتخاب کیاہے، امید ہےافتخارشلوانی کراچی کیلئےاچھے ایڈمنسٹرثابت ہوں گے۔

افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس سے قبل سندھ میں کمشنر کراچی، محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت وپیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئے گا تو قابل قبول ہوگا، ایڈمنسٹریٹر اسی شہر سے تعلق رکھنے والا ہونا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں