پاکستانی خبریں

مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی

بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر ہزیمت اٹھانی پڑ گئی۔ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی ۔ مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے یکطرفہ طور پرنہیں ہٹایا جاسکتا، پاکستان کامؤقف اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کر لیا۔

مودی سرکار عالمی فورم کے قواعد و ضوابط سے نا آشنا نکلی، سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے سے مسئلہ کشمیر کو نکالنے کے معاملے پر منہ کی کھانا پڑ گئی۔ سیکیورٹی کونسل کے قواعدوضوابط کے مطابق ایجنڈے سے یکطرفہ طور پر کچھ بھی نہیں ہٹایا جاسکتا۔

ایجنڈے میں تبدیلی پندرہ رکنی کونسل کے متفقہ فیصلے سےممکن ہے۔ پاکستان کے موقف کو عالمی فورم پر بھی تسلیم کر لیا گیا اور بھارتی مندوب کی درخواست رد ہو گئی۔

پاکستان نے پانچ اگست دوہزار انیس کے بعد چین کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کو تین بار کونسل کے اندر اٹھایا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت یک طرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی حثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں سے حل کرنے کے لئے پرُعزم ہیں ۔پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کونسل سے ہونے والی ملاقاتوں میں پانچ اگست دوہزار انیس کی بھارتی اقدامات کی غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کی تصدیق کی گئی ، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا گیا ہے۔

مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی16 قراردادیں پاس کر چکی ہے اور پاکستان مسلسل سلامتی کونسل میں جموں و کشمیر کے معاملے پر بات چیت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button