پاکستانی خبریں

کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

نیپرا نے بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی اس ضمن میں کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کرے گی۔

 نیپرا حکام کے ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی کراچی جا کر تحقیقات کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق کمیٹی نیپرا قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کا جائزہ لے گی اورانہیں تلاش کرے گی۔

 قائم کی جانے والی کمیٹی جولائی اور اگست کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد سے متعلق واقعات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

کمیٹی کی جانب سے تیاراورپیش کی جانے والی رپورٹ کے تناظر میں کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button