پاکستانی خبریں

جمہوریت کا بنیاد مقصد ہی احتساب ہوتا ہے، شبلی فراز

شبلی فراز نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق کہا ہے کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف دیکھ لیں ایسا ماحول بنایا گیا کہ ان کی سیاست چل پڑے، حکومت پر دباو ڈالا گیا مکمل لاک ڈاون کردیں تاکہ بھوک سے لوگ مریں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا بنیاد مقصد ہی احتساب ہوتا ہے، اپوزیشن صرف کرپشن بچانے کےلیے این آر او مانگ رہی ہوتی ہے، اپوزیشن کام حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اپوزیشن کے پاس کوئی پالیسی ہی نہیں ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں ن لیگ دور میں گیا، ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر منی لانڈرنگ روکنے کےلیے ایک قانون بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کی پوری کوشش ہے پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا جائے، اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف بل کی مخالفت کی، کیا بلیک لسٹ چاہتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم بھی پاکستان کے شہری ہیں کیا اپنے خلاف قانون بنائیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو تاثر دے رہی ہے وہ غلط ہے، کوئی غلط قانون نہیں بنایا جارہا، بحث کے بغیر فیصلے کریں گے تو اس کا نقصان ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی نظام سے متعلق پارٹی سطح پر بحث ہے حکومتی سطح پر نہیں، صوبائی خودمختاری کے خلاف نہیں، کچھ ایسے نکات ہیں جس پر غور نہیں کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button