قابض بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں کمی نہ آ سکی ، قابض فوج نے دو اور کشمیری کو شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لئے ہر روز مظالم ڈھا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ضلع بارہ مولا کے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔

جعلی مقابلے میں قابض فوج نے فائرنگ کر کے دو نوجوان کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں مظاہروں کو روکنے کے لئے کرفیو سخت کر دیا ہے۔

کورونا وبا کے دوران بھی شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے، ہم کیا چاہتے آزادی، ہم لے کر رہیں گے آزادی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں