پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، مختلف حادثات میں 48 افراد جاں بحق اور 67 زخمی

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،اب تک 48(اڑتالیس) افراد جاں بحق اور 67(سڑسٹھ) زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق چھبیس اگست سے ہونے والی بارشوں سے 191 (ایک سو اکیانوے) گھروں کو جزوی جبکہ 94 (چورانوے) گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے، دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر باون ہزار پانچ سو پچاسی کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر چھہتر ہزار سات سو اکیاسی کیوسک پانی ہے۔

چینی سفارتخانے نے سوات کے آٹھ سو خاندانوں کے لیے کھانے کی اشیاء بھیجی ہیں، چترال، کوہستان، بونیر کے لیے مزید امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے، تمام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

Related Articles

Back to top button