پاکستانی خبریں

ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوا بل پاس کرانے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 7ستمبر کو طلب

حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوا بل پاس کرانے کی ٹھان لی، اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 7ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوابل ہر صورت پاس کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کااجلاس 7ستمبرکی شام 4بجے طلب کرلیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی واتحادی اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے رابطے جاری ہے ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے حکومتی واتحادی اراکین سے رابطے کرکے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم سے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کی ملاقات آج ہو گی، جس میں وزیراعظم سینیٹرز کو ایف اےٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پر ہدایت دیں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا تھا ، جس میں شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں اپوزیشن کےکردارپرگفتگو کی۔

وزیراعظم نے ایف اےٹی ایف پراپوزیشن کاکردارقوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے، پاکستان بلیک لسٹ میں شامل ہو، اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کیلئے قانون سازی روکی۔
.
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پرہیں، ہرجمہوریت میں اپوزیشن کا ملک کےلیے اہم کردارہوتا ہے، اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانےکیلئےملک کونقصان پہنچارہی ہے، اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ذاتی مفادکی ترامیم چاہتی ہے۔

Related Articles

Back to top button