معاملات ہوئے التوا کا شکار، ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی خطرے میں، اہم خبر جانیے

پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان میں منیجنگ ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی سے تمام معاملات التوا کا شکار ہو گئے، ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا۔

پرنٹنگ کارپوریشن میں ایم ڈی کی عدم تعیناتی سے گلگت بلتستان میں انتخابات اور بیلٹ پیپر کی چھپائی خطرے میں پڑ گئی ہے، ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا۔

الیکشن کمیشن کے ساتھ الیکشن کے تمام معاملات ایم ڈی کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان کی عدم تعیناتی سے تمام معاملات التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔

سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ بھی تاحال ایم ڈی پی سی پی کی سمری بھیجنے میں ناکام رہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر فنانس، سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری، آڈٹ آفیسر، اور جنرل منیجر کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔

ذرایع نے مزید بتایا کہ پرنٹنگ کارپوریشن میں ایم ڈی کی عدم تعیناتی سے ملازمین کے واجبات بھی ادا نہیں ہو سکے ہیں۔

ادھر آج الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، نئی حلقہ بندیوں کے بعد سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوگا، جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 9 سے 22 ستمبر تک سندھ بھر میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کو مکمل کیا جائے گا، 23 ستمبر کو سندھ میں ابتدائی حلقہ بندیاں آویزاں کی جائیں گی اور حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں