پاکستانی خبریں

نیب کا صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بنگلے پر چھاپہ

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بنگلے پر نیب نے چھاپہ مارا۔

نیب حکام نے لاڑکانہ کے علاقے فرید آباد میں سہیل انور سیال کے بنگلے پر چھاپہ مارا، اس موقع پر نیب کے ہمراہ لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔

نیب حکام نے سہیل سیال کے بنگلے پر چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلے کے اندرونی حصوں کی تلاشی لی گئی۔

نیب کے مطابق نیب سکھر نے لاڑکانہ میں سہیل انور سیال کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے جن میں پہلاچھاپا سیال ہاؤس لاڑکانہ سٹی، دوسرا انورپیلس گاؤں فرید آباد تحصیل باقرانی اور تیسرا چھاپا سیال پیلس گاؤں فرید آباد تحصیل باقرانی میں مارا گیا۔

نیب کے مطابق سہیل انور سیال کےقریبی ساتھی اسد کھرل کے گھرپربھی چھاپا ماراگیا اور چھاپوں کےدوران تمام رہائش گاہوں میں ایک ایک کمرےکی تلاشی لی گئی جب کہ تمام رہائش گاہوں سےاہم دستاویزات تحویل میں لی گئیں ہیں۔

نیب نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران رہائش گاہوں کی پیمائش بھی کی گئی جس میں سیال ہاؤس فرید آباد 4 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور اس کا ایک حصہ سرکاری زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button