پاکستانی خبریں

تحریک انصاف کی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ مسائل کیسے حل کرے: قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ مسائل کیسے حل کرے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ حکومت ایف اے ٹی ایف کے نام پر اختیار چاہتی ہے۔ حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی،حقائق توڑمروڑکرپیش کررہی ہے۔ سینیٹ میں 7 ترامیم منظورکرلی گئیں۔ حکومت کو اس کے ارادے میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں سے نقصانات ہوئے ہیں۔ ہرچیز کا الزام اپوزیشن پر لگادیا جاتاہے۔ ہم روزکہہ رہے ہیں کہ ان سے رعایت نہیں مانگتے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب نے لوگوں کو 6،6 ماہ سے قید رکھا ہے۔ نیب خود کچھ نہیں کرتا ،نیب سے کروایا جاتاہے۔ نیب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت سے جان چھڑانا ضروری ہوگیا ہے۔ عمران خان جن کے خلاف ہوتے تھے آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت کا رہنا اب زہر قاتل ہے،ان کو جانا ہوگا۔ اب پاکستان اورعمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

Related Articles

Back to top button