پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا میں پولیس نے دہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا

خیبرپختونخوا میں پولیس نے دہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ برآمد اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کے پی کے ضلع لوئراورکزئی میں کارروائی کی گئی۔ ڈی پی او نثار احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے فیروزخیل پہاڑی سےگولہ بارودبرآمد کرلیا۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ برآمد سامان میں 6 مارٹرگولے اور اینٹی ایئرکرافٹ مشین گن شامل ہے، اس کارروائی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ 28 اگست کو پشاور پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تھا، اس دورن 3 دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے جن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 26 اگست کو قبل ضلع چارسدہ میں شب قدر پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے تھے۔

ڈی پی او نے بتایا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد اور 3دستی بم برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان نے دہشت گردی کامنصوبہ بنایا تھا، ایک دہشت گرد کے افغانستان میں بڑی تنظیم کے کمانڈر سے روابط تھے۔

Related Articles

Back to top button