پاکستانی خبریں

یوم عاشور کے موقع پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے شہادت پاکر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کے لیے خاص بنا دیا۔ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہادت امام حسینؓ درحقیقت حق کی فتح اور ظالم کیخلاف ڈٹ جانے اور ایثار وقربانی کا استعارہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام بڑی آزمائش کا مقابلہ کرنے کا جذبہ صادق عطا کرتا ہے۔ دعا ہے یہ اسلامی سال پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

یوم عاشور کے دن اپنے خصوصی پیغام میں صدر پاکستان نے کہا کہ کورونا وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ توقع ہے قوم یوم عاشور پر بھی کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان10 محرم کے دن قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا مسلمان حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کررہے ہیں۔ تاریخ اسلام میں آج کے دن کو خاص اہمیت حاصل ہے

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا کی بدولت آج کے دن کی خاص اہمیت ہے۔ کسی بھی قربانی کو راہ خدا میں نچھاور کرنا ہی عزیمت اور کامیابی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جذبہ شبیریؓ مسلمانوں کے ایمان و یقین کو جلا بخشتا ہے۔ ہم وطن عزیز اور اقوام عالم میں قابل ذکر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم اس موقع پر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے حق پر قائم رہ کر سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا۔ کشمیریوں نے کربلاکی طرح کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنا دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کورونا کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے۔ ہم نے اللہ کی مدد،بروقت اقدامات اور قوم کے تعاون سے کورونا وبا پر قابو پایا۔ محرم تقاریب میں بھی حکومت کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button