پاکستانی خبریں

تھانے، کچہری اور بجلی کی چوری پر بھی نظر، ٹائیگر فورس کی نئی ذمہ داری، وزیر اعظم نے منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی۔

ٹائیگر فورس مقامی سطح پر گورننس کے معاملات رپورٹ کر سکے گی اور تھانے، کچہری، لینڈ ریکارڈ، بجلی چوری کی شکایات پر بھی نظر رکھے گی۔

ای گورننس سسٹم کی منظوری کے بعد ٹائیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، صحت کی سہولتوں کے حوالے سے بھی رپورٹ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے مطابق گورننس سسٹم بہتر بنانے کیلئے نوجوانوں کا تعاون درکار ہے، نوجوانوں کو سسٹم بہتر بنانے کے موقع دیں۔

Related Articles

Back to top button