پاکستانی خبریں

معروف شخصیت کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کا امکان، اہم خبر کی جانیے تفصیلات

سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یونس ڈھاگا کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ کراچی کے خود مختار اور آزاد ایڈمنسٹریٹر ہونگے۔ سندھ حکومت کو ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وفاق اور صوبے نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے۔ اس حوالے سے ایک اہم کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

اس میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریاستی فیصلہ تھا، جس میں اہم اداروں نے اہم کردار ادا کیا، اس میں انتہائی اہم ادارے کے افراد بھی شریک تھے۔

Related Articles

Back to top button