پاکستانی خبریں

اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند

ملک کے دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف پیدا کردیا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث کئی شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت4.5ریکارڈ کی گئی اور مرکز 13کلومیٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 28کلومیٹر تھی۔

حالیہ دنوں سوات اور اس کے گرد و نواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، زلزلے کی گہرائی 120 کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹر شمال میں واقع گڈاپ تھا۔

ایک ماہ قبل پشاور اور سوات سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Back to top button