پاکستانی خبریں

سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان، مگر کیوں؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

صوبے اور بالخصوص کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہونے کے باعث وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےجمعے کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ بلدیات، صحت، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے، ریونیو کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی کراچی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہر کی تمام مرکزی شاہراہیں، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں زیرب آب آگئیں اور اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس کے باعث شہر میں زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگئی ہے۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے جمعے کی صبح تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Articles

Back to top button