پاکستانی خبریں

کراچی؛ ضلع غربی کی تقسیم کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائی کورٹ نے ضلع غربی کی تقسیم کےخلاف عامرلیاقت کی درخواست مسترد کردی۔ ضلع کیماڑی کا نوٹفکیشن جاری ہونے تک سندھ حکومت کو نوٹس جاری نہیں کر سکتے۔ جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس

جسٹس محمد علی مظہر نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نے نئے ضلع کے قیام کیلئے کون سا غیرقانونی کام کیا؟

کراچی پہلے ایک ضلع تھا، پھر چار ضلع میں تقسیم کیا گیا۔ ضلع ملیر بنایا گیا پھر کورنگی کو ضلع کا درجہ دیا گیا۔ کیماڑی کو ساتواں ضلع بنایا جا رہا ہے ہمیں یہ دیکھنا ہے کونسا غیرقانونی کام ہوا۔ کیا ضلع کیماڑی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے؟

ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے کہا کہ ضلع کیماڑی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ کیا محض بل کی بنیاد پر فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے؟عدالت نے استفسار کیا نئے ضلع کانوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہم کس چیز کو غیرقانونی قراردیں؟

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ امن وامان کوکنٹرول کرنا کس کاکام ہے؟

Related Articles

Back to top button