پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کے دل جیت لینے والا حکم جاری کر دیا، جانیے تفصیلات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کے تمام منجمد فنڈز بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

فیصل آباد کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد کے لیے 13 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی پارٹی تبدیل نہیں کروارہے ، چاہتے ہیں لوگوں کے کام ہوں۔اس سے قبل لاہور میں عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کو حلقے اور گوجرانوالہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد گوجرانوالہ بھی آؤں گا، گوجرانوالہ کے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں سیوریج کے مسائل کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے۔ سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی منصوبوں پرنہیں بلکہ عوامی ضروریات کے مطابق پراجیکٹس پر کام ہو رہاہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے سے متعلق جلد خوش خبری دیں گے۔ چاہتے ہیں لوگوں کے کام ہوں۔

اس سے قبل لاہور میں عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کو حلقے اور گوجرانوالہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد گوجرانوالہ بھی آؤں گا۔ گوجرانوالہ کے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں سیوریج کے مسائل کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے۔

سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی منصوبوں پرنہیں بلکہ عوامی ضروریات کے مطابق پراجیکٹس پر کام ہو رہاہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے سے متعلق جلد خوش خبری دیں گے۔

Related Articles

Back to top button