وفاقی وزیر فیصل واوڈا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر برس پڑے، بڑا بیان جاری کردیا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی پر برس پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے اسمبلی میں گھٹیا زبان استعمال کی، اسپیکر کو کہا بکواس بند کرو۔ کسی نے بات کی تو کہا تمہارا باپ چور ہے۔

اسپیکر کی شرافت ہے کہ شاہد خاقان کے منہ پر تھپڑ نہیں مارا، اگر آئندہ ایسی بات کی تو تمہارامنہ توڑ دینگے۔ شاہد خاقان عباسی کو سن کے اسمبلی میں شرم آئی کہ آپ کے ملک کا سابق وزیر اعظم اتنا گھٹیا لیول تک گر سکتا ہے۔

خدا پاک کی قسم آج وزیر اعظم سے بات کرنی ہے۔ آپ کسی ماں ، بہن ، بیٹی پہ اٹیک کریں گے ہم منہ توڑدینگے۔

ہم اپنے ماں، بہن، بیوی بچوں کے کپڑے اتروانے نہیں آئے۔ غیرت، غیرت ہی رہے گی۔ انسان کی یہ بغیرتی ان کو شبہ دیتی ہے جو یہ باتیں کررہے ہیں ہم نے تو آج بھی شاہد خاقان عباسی کی ماں ، بہن یا بیٹے کے خلاف کوئی بات نہیں کی، نہ ہم کبھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں