پاکستانی خبریں

حکومت دو سال میں نوازشریف کے تین ادوار سے زیادہ قرض لے چکی ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے خلاف کوئی نہیں لیکن سیاسی انتقام کو کوئی برداشت نہیں کرسکتا، حکومت کی بات کریں تو دکھ کے علاوہ کوئی مثال نہیں ملتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم خود نمائی کے لیے متحد نہیں ہوئے، حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا موازنہ ن لیگ دور سے کریں، مسلم لیگ ن کے دور میں تاریخ ساز ترقی ہوئی جس کی نظیر نہیں ملتی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سکھر موٹروے ہو یا ملتان موٹروے لوگ آج بھی تعریفیں کرتے ہیں، لوگ کہتے ہیں گھنٹوں میں سکون سے فاصلہ طے کرسکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی منصوبے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا پھر بھی ہم سروخرو ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے اوپر چلی گئی ہے، پاکستان چینی برآمد کرتا تھا آج درآمد کی جارہی ہے، چینی برآمدگی کی کسانوں کو سزا ملی، ایکسپورٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیکھ لیں غریب عوام پس رہے ہیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی تھیں اور پاکستان میں بڑھا دی گئیں۔

Related Articles

Back to top button