پاکستانی خبریں

نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا مگر کیوں؟ لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا

لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمہ میں ملوث نواز شریف نامی ملزم کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس منظور کرتے ہوئے عدالت نے رائے ونڈ سٹی پولیس کو سات ستمبر تک ملزم نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس انوار الحق پنوں نے ملزم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور ملزم کی جانب سے چوہدری وسیم احمد گجر اور چوہدری عاصم ٹیپو گجر ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ ملزم کی درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار سمیت دیگر کے خلاف سونیا بی بی کو قتل کرنے کا مقدمہ رائے ونڈ سٹی میں درج کیا گیا، بیس جون کو درج ہونے والے مقدمہ میں عدیل سلطان احمد سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا۔

مقدمہ میں درخواست گزار کے ایماءپر قتل کروانے کا الزام ہے۔ درخواست گزار موقع پر موجود نہیں تھا، ایماءپر قتل کروانے کا الزام بھی بے بنیاد ہے۔ وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست گزار بے قصور ہے، اس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد ملزم کی سات ستمبر تک عبوری ضمانت منظورِ کرتے ہوئے رائے ونڈ سٹی پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

Related Articles

Back to top button