پاکستانی خبریں

عامر لیاقت نے ضلع کیماڑی کی تشکیل کا اقدام سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سندھ ہائی کورٹ میں ضلع کیماڑی کی تشکیل چیلنج کردی، جس میں کہا کیماڑی کی تشکیل پیپلز پارٹی نے عصبیت کی بنیاد پر کی۔

کیماڑی کو ضلع بنانے کا اقدام سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت نے درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار عامر لیاقت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی غربی کو 2حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، کیماڑی کی تشکیل پیپلز پارٹی نے عصبیت کی بنیاد پر کی۔

فضل الرحمان کے بھائی کو تعینات کرنا منصوبہ بندی کا حصہ تھا، حکومت سندھ بڑی منصوبہ بندی سے کام کر رہی ہے، بلدیاتی حکومت قائم ہے نئے ضلع پر اس سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button