پاکستانی خبریں

سوشل میڈیا پر گستاخانہ ٹوئٹ کرنے پر ماروی سرمد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست

سوشل میڈیا پر گستاخانہ ٹوئٹ کرنے پر ماروی سرمد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست دے دی گئی۔

شہری قیس عظیم کی جانب سے وکیل کے ذریعے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد کی اس حرکت سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے، لہذا ماروی سرمد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوگئی ہے، قانون کے مطابق جائزہ لیکر کارروائی کی جائے گی۔

 

Related Articles

Back to top button