پاکستانی خبریں

کراچی کے مسائل اور انفرااسٹرکچر کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا اہم بیان، کچرا اٹھانے میں ناکامیابی تسلیم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے 10 ارب ڈالر درکار ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں، کراچی میں کچرے کا نہ اٹھایا جانا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور کچرا اٹھانے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

تسلیم کرتا ہوں کے ایم سی کے پاس وسائل کی کمی ہے، کے ایم سی کو ہم وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کے لیے پیسے دیتے ہیں اور پچھلے 4 سال میں نالوں کی صفائی پر بہت کام کیا ہے تاہم کراچی کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے 10 ارب ڈالر درکار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش 1977 میں ہوئی تھی جب کہ جمعے کو کراچی میں ایک گھنٹے میں 186 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے 2 اجلاس ہو چکے ہیں تاہم وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔

Related Articles

Back to top button