دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں، اگر انہیں باہر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کل سے یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا، انہیں ہم کیسے بلوائیں۔

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں