پاکستانی خبریں

بلوچستان حکومت نے عوام کو بڑی سہولت سے نواز دیا، ملازمین کا دل خوشی سے باغ باغ ہوگیا

بلوچستان حکومت نے شہریوں کی مشکلات کم کرتے ہوئے موبائل پولیس اسٹیشن کی سہولت متعارف کروا دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ملک کا پہلا موبائل پولیس اسٹیشن متعارف کروا دیا ہے، موبائل پولیس اسٹیشن نے ابتدائی طور پر کوئٹہ سے کام کا آغاز کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ آزمائشی بنیادوں پرموبائل پولیس اسٹیشن متعارف کروایا گیا ہے، یہ موبائل پولیس اسٹیشن انٹرنیٹ سمیت تمام سہولتوں سے آراستہ ہے۔

جام کمال کے مطابق موبائل اسٹیشن کا مقصد شکایات کے فوری اندراج کی سہولت دینا ہے اس اقدام سے پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب بلوچستان کی سول سرونٹس فوائد و اموات معاوضہ کی جامع پالیسی جاری کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی اجراء سے ملازمین کے فوائد و اموات معاوضوں کا طریقہ کار آسان ہو گا۔

Related Articles

Back to top button