پاکستانی خبریں

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا

پاکستان میں محرم الحرام 1442ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز جمعہ یکم محرم الحرام اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔

کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اس اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک تھیں۔

اس موقع پر مفتی منیب الرحمٰن نے ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام 21 اگست اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔

Related Articles

Back to top button