بی این پی کے سربراہ اخترمینگل کورونا کا شکار ہوگئے

 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

سرداراخترمینگل نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اس لیے ان سے ملنے والے قریبی ساتھیوں بھی کورونا ٹیسٹ کرلیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سمیت مختلف سیاسی شخصیات اوردیگرافراد نے سرداراخترمینگل کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں