پاکستانی خبریں

عمران خان ابھی تک اپنے پیروں پر کیوں نہیں کھڑا ہو پارہا؟ وفاقی وزیر کی وہ باتیں، جن سے اب تک ہر کوئی لاعلم تھا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے حکومت سے دو سالوں میں ہونے والی تین غلطیوں کی نشاندہی کردی۔

اسد عمر نے کہا کہ سب سے پہلے جو غلطی کی وہ حکومت میں آتے ہی میڈیا کے ساتھ ایسے تعلقات قائم کیے، جس سے لگا کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔

میرے خیال میں فواد چوہدری جو کرنے کی کوشش کر رہے تھے وہ غلط نہیں تھا اور آخر میں کامیابی حاصل ہوئی لیکن آپ جتنا مرضی بڑا ریفارم ایجنڈہ لے کر آئیں۔ عوام کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے تو اصلاحات نہیں کر سکتے اور سارا بیانیہ میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچتا ہے۔

اگر میڈ یا کو ایسا لگے کہ حکومت میڈیا بند کرنے آئی ہے تو اس کی وجہ سے شروع میں ہمارے لیے بہت مشکلات پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر احتساب ایسی چیز ہے کہ اگر آپ بولیں کہ کیا ایسی چیز تھی جو عمران خان کو اوپر لے کر آئی تو وہ احتساب کا نعرہ تھا لیکن ہم نے اس کا بیانیہ ٹھیک سے نہیں بنایا۔

اپوزیشن پہلے دن سے این آر او مانگ رہی تھی، ادارے آزادی کے ساتھ اپنا کام کر رہے ہیں لیکن ہمارے سپورٹرز کہہ رہے ہیں کہ چوروں کو کیا سزائیں ملیں؟

انہوں نے مزید کہا حکومت کی تیسری کمزوری یہ رہی ہے کہ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہوئیں۔ اگر آپ عوام سے اس بارے میں پوچھیں تو وہ بھی کہیں گے کہ مہنگائی ہو گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button