پاکستانی خبریں

وزیراعظم بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں، مخالفین سن لیں کپتان اب لمبی اننگز کھیلے گا: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سب بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں لہٰذا مخالفین سن لیں اب کپتان کریز پر جم چکا ہے اور لمبی اننگز کھیلے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے آبادی کے تناسب سے بنگلا دیش میں پاکستان سے 4 گنا زیادہ اموات ہوئیں، پاکستان کے مقابل بھارت میں 12 گنا اور ایران میں 20 گنا زیادہ اموات ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے پاکستان کی معشیت کو کم کیا، مارچ سے جولائی بنگلا دیش کی برآمدات گزشتہ سال سے 31 فیصد کم ہوئیں اور بھارت میں اسی عرصے کے دوران 33 فیصد کم برآمدات ہوئیں جب کہ پاکستان میں اسی عرصے کے دوران 20 فیصد کم برآمدات ہوئیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور میڈیا کہہ رہا تھا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کریں اور عمران خان پہلے دن سے لاک ڈاؤن نہیں چاہتے تھے، ہم نے روزگار کی فراہمی اور امداد کے جلد مواقع فراہم کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوروبا وبا سے متعلق تمام فیصلے مل کر کیے گئے، حکومت نے ثابت کیا کہ ملکی مفاد میں سب کو ساتھ لے کرچل سکتے ہیں، کمزور ترین طبقات کی مدد عمران خان کا مشن ہے اس لیے نے لاک ڈاؤن میں بھی غریب لوگوں کو زیادہ اہمیت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کرچلنے کیلئے این آر او دینے کیلئے تیار نہیں، وزیراعظم سب بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں اور مخالفین سن لیں کہ کپتان کریز پر جم چکا ہے اس لیے کپتان اب لمبی اننگ کھیلے گا لہٰذا عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔

Related Articles

Back to top button