پاکستانی خبریں

جنوبی ایشیا کے تمام ممالک بھارت کےناپاک عزائم کا شکار ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کوسفارتی تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہمارے دائمی دشمن کے مقاصد کیا رہے ہیں، جنوبی ایشیا کے تمام ممالک بھارت کےناپاک عزائم کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 2سال پورےہونےپروفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی پالیسی رہی ہے کہ پاکستان کوسفارتی محاذ پر تنہا کیا جائے اور ہماری کوشش رہی کہ پاکستان کے مؤقف کو بھرپوراندازمیں اجاگرکریں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں طویل عرصہ وزیرخارجہ نہ ہونے پر پاکستان کامؤقف پیش نہیں کیاگیا، دوست ممالک سے تعلقات کو دوبارہ مضبوط کرنا ہماری پالیسی رہی تاہم بھارت کی پاکستان کوسفارتی تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہمارے دائمی دشمن کے مقاصد کیا رہے ہیں، جنوبی ایشیا کے تمام ممالک بھارت کےناپاک عزائم کا شکار ہیں، چین پاکستان کا دیرینہ اور آزمایا ہوا دوست ہے، کوشش رہی چین کیساتھ تعلقات کو اکنامک شراکت داری میں تبدیل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کامنظرنامہ بدل رہاہے، وزیراعظم نے کوروناصورتحال میں قرضوں کے معاملے پر آوازاٹھائی ، سی پیک میں واضح اہداف حاصل کیے ہیں جبکہ یورپی یونین بہت بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیہ کی ہوا چل رہی ہے، عمران خان مسلسل کہتے آئے افغان مسئلے کاحل سیاسی ہے، آج دنیا پاکستان کی بات کو قبول کررہی ہے ، عالمی برادری افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےکردار کی معترف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ افریقی ممالک کیساتھ تجارت کا نیا باب شروع ہورہاہے اور یورپی یونین کیساتھ اکنامک اسٹریٹجی پر عملدرآمد ہورہاہے، بنگلہ دیش بھارتی کیمپ تصورہوتاتھاوہاں بھی سرد مہری ہے ، نیپال بھارت تعلقات بھی آج سب کے سامنے ہیں ، پاکستان کے ترکی کے ساتھ بھی دیرینہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کیا گیا ہے، 2لاکھ 14ہزارپاکستانیوں کووطن واپس لایا گیا وزارت خارجہ میں اسٹریٹجک کمیشن ڈویژن بنایا گیا ہے۔

کشمیر کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے دوراقتدارمیں کشمیرکامسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ، کشمیر کا مسئلہ اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ پاکستان ، کشمیریوں اور پاکستان کے نقطہ نظر کو ہر فورم پر اجاگر کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عوام کے سامنے 2سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے ، جمہوریت میں حکومت عوام کو جوابدہ ہوتی ہے، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے رائٹ اور لیفٹ کی سیاست ختم کرکے رائٹ اور رانگ کی سیاست شروع کی، پاکستان تحریک انصاف کا وجود 1996 میں آیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایک سیاست کا مقصد فلاحی ریاست قائم کرنا ہوتا ہے ،دوسری سیاست کامقصد ذاتی مفادات کاحصول ہوتاہے، پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کاحصول ہے، ہمارامقصد ہےایسی ریاست بنائیں جس میں عوام کی خدمت پہلی ترجیح ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری پالیسیاں غریب اور محنت کش کی فلاح وبہبودکےگردگھومتی تھی، سیاست کو پیشہ بناکراپنےمفادات کوترجیح دینےکوعوام نے مسترد کردیا، ہم نے اندرونی اوربیرونی محاذپر لڑنا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس وقت جاری ففتھ جنریشن وار سےسب واقف ہیں، ہمارا دشمن ہمیں ہرطرح نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ہمارا دشمن ہماری معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ناامیدی،افراتفری پھیلانےوالوں سےوزیر اعظم کی قیادت میں بھرپور مقابلہ کریں گے، ہم نے جدوجہد کے بعد سخت حالات پر قابو پایا ہے، اب ہم اس نتیجے پر آگئے کہ کہہ سکتے ہیں اب اچھا وقت شروع ہوچکا ہے۔

Related Articles

Back to top button