پاکستانی خبریں

وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 2 سال میں 75 کروڑ کی بچت کی جبکہ ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغاز کیا، سادگی مہم کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 750 ملین بچا لیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلے 100 دن میں وزیر اعظم سادگی مہم میں 219 گاڑیاں نیلام کی تھیں، 18-2016 کے مقابلے میں 20-2018 میں سڑکوں کی زیادہ ایزیکیوشن ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سڑکوں کی 48 فیصد زیادہ ایزیکیوشن ہوئی، این ایچ اے نے پہلے 2 سال میں ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ کیا، این ایچ اے کا یہ اضافہ مسلم لیگ ن کے 2 سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

وزارت مواصلات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے احتساب کا آغاز کیا، این ایچ اے نے بھی 12 ارب 56 کروڑ 79 لاکھ کی ریکوری کی۔ شفافیت کے لیے جی آئی ایس میلنگ، ای بلنگ اور ای پروکیورمنٹ کا آغاز کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کا اعلان کیا، این ایچ اے نے 8 ایسے منصوبوں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد: وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 2 سال میں 750 ملین کی بچت کی جبکہ ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ ہوا۔

Related Articles

Back to top button