پاکستانی خبریں

پاکستانی اداروں کی بڑی کامیابی، راولپنڈی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا ایجنٹ گرفتار، جانیے تفصیلات

راولپنڈی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا ایجنٹ گرفتار، گوجر خان میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے گوجر خان میں خفیہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے سلیپر سیل کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کو تھانہ فتح پور تھکیالہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں جلال نامی شخص کی تلاش تھی جس کی موجودگی گوجر خان کے علاقہ میں ہونے پر چھاپہ مارا گیا۔ جہاں جلال کی اہلیہ اور دیگر ملے، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

رات گئے ہونے والی کارروائی میں خفیہ اداروں کے علاوہ ایلیٹ فورس، راولپنڈی پولیس کے علاوہ آزاد کشمیر پولیس نے بھی حصہ لیا۔را” سلیپر سیل لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کی چیک پوسٹوں کی نشاندہی کرتا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوس گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ چند ماہ قبل گلگت بلتستان سے سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button