پاکستانی خبریں

کمیٹی کا مینڈیٹ صرف کراچی کی صفائی تک محدود ہے: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بنائی گئی کمیٹی کا مینڈیٹ صرف کراچی کی صفائی تک محدود ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کوئی خصوصی کمیٹی نہیں صرف اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ورکنگ کمیٹی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد وفاق نے ضروری سمجھا کہ اپنا کردار ادا کرے۔

ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں صفائی کا نظام بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

یاد رہےکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ایک بار پھر کراچی سمیت ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایک طرف سندھ حکومت کی قیادت میں کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button