پاکستانی خبریں

وزیراعظم کی خصوصی ہدایات، مرکزی سیکریٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور احمد خان نیازی کا دورہ سندھ

وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی نے سندھ کا دورہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی نے انصاف ہاؤس لاڑکانہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔

جہاں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما سیف اللہ ابڑو اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے بھرپور استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سندھ اسمبلی کے رکن جمال صدیق، پاکستان تحریک انصاف نارتھ سندھ کے صدر و رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور پاکستان تحریک انصاف نارتھ سندھ کے سیکریٹری جنرل مبین جتوئی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر عامر محمود کیانی نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سندھ حکومت نے 12 سال سے سندھ کی عوام کے لیے کیا کیا ہے؟

انشاء اللّٰہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کی قیادت میں سندھ کی محرومیاں دور کریں گے۔

اس موقع پر احمد خان نیازی کا کہنا تھا پاکستان تحریک کے ورکرز پارٹی کا مضبوط اثاثہ ہیں۔ یہاں آنے کا مقصد ورکرز سے ملنا اور انکے مسائل کو حل کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button