پاکستانی خبریں

وزارت اوورسیز نے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا

وزارت اوورسیز نے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لئے خوش خبری سنا دی۔اورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس منصوبے کوحتمی سکل دے دی۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیز براہ راست بینکنگ ادائیگی اور سرمایہ کاری کر سکیں گے اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن آئے بغیر فعال بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے ،اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے بنیادی معلومات، دستاویز آن لائن فراہم کرنا ہوں گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید نظام ادائیگی فراہم کیا جائے گا۔ فنڈ ٹرانسفر، بل پیمنٹ، ای کامرس، تمام بنیادی بینکنگ خدمات دستیاب ہوں گی، منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button