پاکستانی خبریں

یونیورسٹی آنے کی کوئی ضرورت نہیں، پنجاب یونیورسٹی کا ناقابل یقین نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں واقع شہر کی مشہور پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا۔

اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر طلباءکو آن لائن پڑھانے کے پاپند ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا۔ کورونا کے خطرہ کے پیش نظر اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر طلباء کو آن لائن کلاسز پڑھانے کے پاپند ہوں گے۔

رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کا کہناتھا کہ حکومتی ہدایات موصول ہونے پر ایسا کیا جارہا ہے جب تک اور احکامات نہیں ملتے تب تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔

رجسٹرار ہائیر ایجوکیشن کا کہناتھا کہ اساتذہ اپنے شعبہ جات میں بیٹھ کر آن لائن کلاسز نہیں پڑھا سکتے، رجسٹرار شعبہ جات کے سربراہان صرف داخلوں کی تیاری کیلئے چند اساتذہ کو ڈیوٹی پر بلا سکتے ہیں۔

کمیشن اور حکومت کی جانب سے آئندہ ہدایات تک مذکورہ احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ہونے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 747 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

اب تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65ہزار 624 ہو گئی۔

ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 47 تک جا پہنچی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 261ہو گئی ہے۔

مشنر لاہور کون،پنجاب حکومت کی نظریں وفاق کی جانب لگ گئیں۔

کورونا کے سب سے زیادہ 1 لاکھ 25 ہزار 632 کیسزرپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 95 ہزار 203 کیسز جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 35091 بلوچستان میں 12144 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گلگت میں 2452 آزاد کشمیر میں 2179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 ہزار 346 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ابتک ملک میں کورونا سے مجموعی طور پر 6162 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس وقت 1 ہزار 311 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

ملک بھرکے ہسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

Related Articles

Back to top button