پاکستانی خبریں

مریم نواز کے بعد ان کے کزن بھی نیب طلب، پی ٹی آئی کے معروف رکن قومی اسمبلی کا بھی بلاواآگیا

قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے مریم نواز کے کزن میاں محسن لطیف کو 17 اگست کو طلب کر لیا۔

میاں محسن لطیف کو محکمہ اوقاف کی زمین دینے کے کیس میںطلب کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف، ایل ڈی اے اورمحکمہ اوقاف کے افسران کوبھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں نیب نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کو آج صبح 11 بجے طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

انہیں آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button