پاکستانی خبریں

نیب کی بڑی کارروائی، راولپنڈی سے اہم شخصیت گرفتار، ملکی سیاست میں ہوئی ہلچل

نیب راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو بطور اکاؤنٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق طفیل قاضی 2013 ءسے 2018 ء تک صوفیہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہا، ملزم نے سفارت خانے میں بطور اکاونٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا۔

نیب کے مطابق نیب راولپنڈی کو یہ کیس وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجا گیا تھا، جس کے بعد نیب ٹیم نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو آج احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔

ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کاکہنا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کے تمام افسران کیسز کو میرٹ پر حل کریں گے۔

عرفان نعیم منگی نے بتایا کہ افسران میگا کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Related Articles

Back to top button