پاکستانی خبریں

وولکن بوزکرسے ملاقات خوشگوار، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی اسلام آباد آمد پر ان کا مشکور ہوں۔ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سدر وولکن بوزکر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج وولکن بوزکرسے ملاقات خوشگوار رہی۔

ملاقات میں ہم نے کورونا سے نمٹنے کےلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور کورونا پر بات ہوئی ،وولکن بوزکر کو بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

وولکن بوزکرکومقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے آگاہ کیا۔

افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

Related Articles

Back to top button