پاکستانی خبریں

لاہور:عبوری ضمانت کے لئے آئے شخص کوعدالت کے باہر قتل کر دیا گیا

لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کے لئے آئے شخص کو عدالت کے باہر قتل کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج میاں محمد شریف کی عدالت کے باہر ملزم محمد نواز کو سر میں گولی مار کر قتل دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج میاں محمد شریف کی عدالت کے باہر ملزم محمد نواز کو سر میں گولی مار کر قتل دیا گیا۔حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

سکیورٹی اہلکار فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار نہ کر سکے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مقتول محمد نواز پر رشتے دار جاوید کو قتل کرنے کا الزام تھا اور مقتول کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔

Related Articles

Back to top button