پاکستانی خبریں

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کی اچانک پاکستان آمد مگر کیوں؟ اہم ترین خبر نے سب کو چونکا دیا

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں آج بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔

وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی۔

جس میں 75ویں جنرل اسمبلی ایجنڈے کے مسائل اورترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Related Articles

Back to top button