پاکستانی خبریں

جہانگیرترین کا ہیلی کاپٹر شہباز شریف کو لے کر اچانک کہاں پہنچ گیا؟ ہر طرف تہلکہ مچ گیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کشمیر کا دورہ کر کے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا ۔

اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ شہباز شریف جس ہیلی کاپٹر پر مظفر آباد پہنچے، وہ جہانگیر ترین کی ملکیت ہے ۔

مسلم لیگ ن کے آفیشل سوشل میڈ یا اکاونٹ سے شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس ہیلی کاپٹر میں شہباز شریف سفر کر رہے ہیں۔ اس کا نمبر AP-BKH ہے ۔

اسی نمبر والے ہیلی کاپٹر کے ساتھ عمران خان اور جہانگیر ترین کی تصویریں بھی ہیں، جس کے بارے میں سوشل میڈ یا پر افواہ گرم ہے کہ یہ جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر ہے۔

تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر واقعی جہانگیر ترین کی ملکیت ہے یا یہ کوئی نجی ہیلی کاپٹر ہے۔

صندل خان نامی سوشل میڈ یا صارف نے مذکورہ ہیلی کاپٹر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے آزاد کشمیر جانے کے لیے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا، یہ کیا گیم ہے؟

تمیم عباسی نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ جس میں شہباز شریف گئے یہ ہیلی کاپٹر کس کا ہے؟

Related Articles

Back to top button