پاکستانی خبریں

اگر تم یہ کام کر سکتے ہو تو بلا سود قرضہ لو اور اپنا کام کرو، پنجاب حکومت نے اعلان کردیا

پنجاب حکومت کی طرف سے اینٹوں کے بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کر دیاگیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔

صدر برکس کلن اونر ایسوسی ایشن محمد شعیب خان نیازی، ایم ڈی پیسک مدثر ریاض ملک، ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات اشعر زیدی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

جس میں اینٹوں کے بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی سکیم کو حتمی شکل دی گئی۔ اسکیم کے تحت جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے فی بھٹہ 20 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔ قرض پر صرف 2 فی صد آپریشنل چارج وصول کیا جائے گا۔ بھٹے کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا عمل 3 ماہ میں مکمل کرنا ہوگا۔ قرضے کی واپسی 2 سال میں ہوگی۔

قرضے کی فراہمی کے لئے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنیں گی۔ ان کمیٹیوں میں محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ تحفظ ماحولیات اور برکس کلن اونرزایسو ایشن کے نمائندے شامل ہونگے۔ جو بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے۔

انہیں بھی بلاسود قرضے کی سہولت ملے گی .صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی ضروری ہے۔

بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن بلاسود قرضوں کی سکیم لارھا ہے۔ مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے بھر کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 11 اضلاع لاہور، راولپنڈی گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، ملتان، شیخوپورہ، اوکاڑہ، جہلم، ساہیوال اور قصورکےبھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔

بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے قرضوں کی سکیم وزیر اعظم کے صاف اور سرسبز پاکستان کے ویزن کی جانب اہم قدم ہےنئی نسل کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ھمارا عزم ہے۔

بھٹوں کی جدید ٹیکنالوجی پرمنتقلی کیلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔

Related Articles

Back to top button