پاکستانی خبریں

بیروت میں ہولناک دھماکے سے کتنے پاکستانی متاثر ہوئے؟ پاکستانی سفیر نے اہم تصدیق کردی

لبنان کے دارالحکومت میں تعینات پاکستانی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ بیروت میں خوفناک دھماکے میں پاکستانی فیملی بھی متاثر ہوئی ہے۔

نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت میں واقع سفارت خانے میں تعینات پاکستانی سفیر نجیب درانی نے تصدیق کی کہ بیروت دھماکے میں ایک پاکستانی فیملی متاثر ہوئی۔

نجیب درانی نے تصدیق کی کہ دھماکے میں چودہ سالہ بچہ جاں بحق ہوا جبکہ فیملی کے چار افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بیروت دھماکوں سے کچھ گھنٹے قبل اسرائیلی وزیراعظم کے دھمکی آمیز بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاکردیا

انہوں نے بتایا کہ چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکے میں ایک ہی پاکستانی کا گھر متاثر ہوا اس کے علاوہ کسی اور ہم وطن کا کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کئی کلومیٹر دور تک تباہی پھیلی اور عمارتیں متاثر ہوئیں۔

دھماکے نے جہاں پورے شہر کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا وہیں عوام میں بھی شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 110 سے تجاوز کرگئی جبکہ 1500 سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Related Articles

Back to top button