پاکستانی خبریں

بھارتی فوج کی کشمیرمیں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید ہو گئی۔

پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیااورفائرنگ کرنیوالی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فورسز نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 خواتین اور2 بچیوں سمیت 6 معصوم شہری شدید زخمی ہوئے جبکہ بھارتی فائرنگ سے فتح پور گاﺅں کی 18 سالہ لڑکی شہیدہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیااورفائرنگ کرنیوالی بھارتی فوجی چوکیو ں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز رواں سال 1877بار جنگ بندی انتظام کی خلاف ورزیاں کرچکی ہے،بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں 6 خواتین ،5 بچیوں سمیت15 شہری شہید ہوچکے ہیں ،بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں 46 خواتین،37 بچوں سمیت144 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، پاکستانی حکومت کی جانبب سے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس دن کو بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان آج دورہ آزاد کشمیر کر رہے ہیں وہاں پر انہوں نے احتجاجاً سیاہ ماسک پہنا جبکہ علامتی احتجاجی دیوار کو سنگ بنیاد بھی رکھا دیا۔

Related Articles

Back to top button