پاکستانی خبریں

لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی مارکیٹیں اور بازار کھل گئے، تاجروں کا نیا مطالبہ بھی سامنے آگیا

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مارکیٹیں، بازار اور کاروبار بحال ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا جس کے بعد تاجروں نے کاروبار کھولنے ہوئے دورانیہ 24 گھنٹے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے اعلان کے بعد عید کے تیسرے روز ہی لاہور کے کئی بازاروں میں دکانیں کھل گئی تھیں، آج شہر بھر کی تمام مارکیٹیں اور بازار کھل گئے ہیں لیکن شدید گرمی کے باعث گاہک ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے، تاجر برادری بھی حکومت سے نالاں نظر آئی ہے اور ان کی جانب سے 24 گھنٹے مارکیٹیں کھولنے کا مطالبہ پیش کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 5 اگست کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء آنے پر 5 اگست کی بجائے 3 اگست سے ہی لاک ڈاؤن ختم کیا جارہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

جس کے بعد آج رات 12 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 28 جولائی سے 5 اگست تک 9 روز کا لاک ڈاؤن کر دیا تھا جس کے بعد مکمل طور پر کوشش کی گئی تھی کہ عید کے موقع پر کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ 

اب پنجاب حکومت نے عید پر کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے 28 سے 5 اگست تک صوبے بھرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت تمام بازار اور شاپنگ مالزبند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تاجروں کی جانب سے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا گیا تھا اور28 جولائی کو صوبے کے مختلف شہروں میں پولیس نے احتجاج کرنے والے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا تھا اور کئی تاجروں کو حراست میں لیا تھا۔

Related Articles

Back to top button